الور،13؍جنوری (ایس او نیوز؍یو این آئی) راجستھان میں الور کی پوکسو عدالت نمبر تین نے اجتماعی آبروریزی کے ایک معاملے ایک ملزم کو آج دس سال کی سزا اور دس ہزار روپے جرمانے سے سزا سنائی۔
اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر راج کمار گنگاوت نے بتایا کہ 31 جنوری 2018 کو راج گڑھ تھانے میں مقدمہ درج کرایا کہ متاثرہ شام کو اپنی ماں کے ساتھ تھی اور والد باہر گئے ہوئے تھے تبھی پڑوس کے آکاش سینی نے اسے باہر بلایا اور گھر لے گیا۔ گھر پر اس وقت تین چار افراد موجود تھے اور اسے چائے پلائی۔ چائے پینے کے بعد متاثرہ کو چکر آنے لگا، اس کے بعد آکاش سینی چیترام اور اجے سینی نے باری باری سے عصمت دری کی اور اس کا ویڈیو چیترام نے بنایا۔
بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ کی سگائی ہوگئی تھی اور اس ویڈیو کو متاثرہ کے ساتھ بھیج دیا جس سے اس کی سگائی ٹوٹ گئی پولس نے اس معاملے میں تفتیش کرکے آکاش سینی کے خلاف چالان پیش کیا۔ خصوصی جج نمبر تین سوہن شرما نے ملزم رسید پورتھانہ منڈاور ضلع دوسہ کے رہنے والے آکاش سینی کو دس سال کی سزا دس ہزار کے جرمانے کی سزا سنائی۔